عدم اعتماد میں اگر ہم کامیاب ہوئے تو پھر کیا کرونگا، عمران خان نے بتا دیا

1  اپریل‬‮  2022

عمران خان نے بتا دیاکہ  عدم اعتماد میں اگر ہم کامیاب ہوئے تو پھر کیا کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم نے انٹرویو میں کہا ہے کہ عدم اعتماد میں اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو پھر یہ اچھا آئیڈیا ہے کہ فوری الیکشن میں جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیرملکوں کو میر جعفر اور میر صادق کے ذریعےکنٹرول کیا گیا، ملک فتح کرنے کی ضرورت نہیں ایسا آدمی بٹھا دیں جو آپ کہیں وہ کرے، ایسا شخص بٹھا دیں جو ذاتی مفادکیلئے ملک کامفاد قربان کردے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھےاگست سے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ گیم چل رہا ہے، لندن سے منصوبہ بندی ہورہی تھی، ایجنسیز کی رپورٹ تھی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے آفر دی کہ تین چیزیں ہیں، عدم اعتماد کا ووٹ، استعفیٰ دے دیں یا الیکشن لیکن ہم نے کہا کہ الیکشن سب سے بہتر طریقہ ہے، استعفیٰ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا‘۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved