وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد میں کامیاب ہوئے تو فوراً انتخابات کا مشورہ اچھا ہے،انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ اگست سے معلوم ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ ہے۔
وزیر اعظم نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ ان کے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ سال اگست سے انھیں علم ہے۔