زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.55 ارب ڈالرہوگیا

1  اپریل‬‮  2022

ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 18.55 ارب ڈالرہوگیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 25 مارچ 2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.047 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.507 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.915 ارب ڈالرکی کمی ہوئی۔ بیرونی ادائیگی بشمول چین سے سینڈیکیٹ قرضہ کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی واقع ہوئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اس سینڈیکیٹ سہولت کی رول اوور کاعمل جاری ہے جوعنقریب مکمل ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved