وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ

1  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کی سلامتی کیلئے اس سے بڑی دھمکی اور کیا ہو سکتی ہے کہ کسی دوسرے ملک کی جانب سے کہا جائے کہ موجودہ حکومت کو تبدیل کرو، ورنہ اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس گزشتہ برس اگست سے ہی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں کہ لندن سے ہماری حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے، نوازشریف ححسین حقانی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، یہاں سے لوگ جا کر نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکی سفارتکار حکومت کے مخالفین سے کیوں ملاقاتیں کر رہے تھے، اب اس کی وجہ خود سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے، اٹارنی جنرل اور بابر اعوان سمیت دیگر حکام سے بھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس دھمکی آمیز خط کے متعلق بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا سوچ رہے ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved