ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، روزہ صحت کے لیے اچھا ہے کیوں کہ اس سے ہمیں اس بات پر غور کرنے کا موقع ملتا ہے کہ کیا کھانا اور کب کھانا ہے۔
ماہرین کے مطابق رمضان کے روزے اگر صحیح طریقے سے رکھے جائیں تو ہر روز جسم کی توانائی بحال ہوتی ہے جس سے آپ کارآمد پٹھے گھلائے بغیر وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔ہر سال دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان سحری سے لے کر سورج ڈھلنے تک روزہ رکھتے ہیں۔اس سال بھی رمضان کا مہینہ گرمیوں میں آرہا ہے، لہٰذا روزہ داروں کو گرمی سے بچنے کے لیے کچھ خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہو گی۔
روزے کی حالت میں گرمی سے بچنے کے طریقے
پہلا طریقہ اپنے پیروں کو یخ ٹھنڈے پانی میں ڈبونا ہے۔ اس سے آپ کا پورا جسم پرسکون اور تروتازہ ہو جائے گا۔گرمی کا احساس کم کرنے کے لیے اپنے جسم پر ٹھنڈے پانی کا اسپرے کریں،کھلے ڈھلے کپڑے پہنیں، کمپیوٹر اور موبائل فون کا استعمال کم کریں اور اس سے بچنے والے وقت میں آرام کریں۔دن میں کئی بار نہائیں۔کھیرے کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اوراس کے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر رکھیں۔مرد حضرات اپنے بال کٹواکر چھوٹے کریں جبکہ خواتین بھی اپنے بالوں کو سمیٹ کر رکھیں۔