واٹس ایپ نے وائس میسجز کے فیچر کو صارفین کیلئے مزید آسان اور بہتر بنا دیا

2  اپریل‬‮  2022

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی مقبول ترین مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائس میسجز کے فیچر کو صارفین کیلئے مزید آسان اور بہتر بنا دیا۔

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو یقیناً وائس میسجز کے فیچر کو بھی استعمال کرتے ہوں گے۔دو ارب سے زیادہ  استعمال کرنے والے صارفین کےلئے واٹس ایپ انتظامیہ نے وائس میسجز کے فیچر کو مزید آسان کرکے سب کی بڑی مشکل حل اور خواہش پوری کردی ہے۔

وائس میسجز کے فیچر میں نیاکیا ہے؟

وائس میسج سے آپ کو ایک آڈیو پیغام فوری بھیجنے میں مدد ملتی ہے مگر ریکارڈنگ میں کوئی غلطی ہوجائے تو پھر سے اسے ریکارڈ کرنا پڑتا ہے۔مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جو صارفین کو وائس میسج کی ریکارڈنگ روکنے (pause) اور پھر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس طرح صارف کو اگر کچھ ریکارڈ کرنے کے بعد غلطی کا احساس ہوا تو دوبارہ سے مکمل ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔پیغام کو بھیجنے سے قبل بھی اسے سن کر سینڈ کرنا ممکن ہوگا تاکہ کوئی غلط بات نہ جاسکے یا کوئی اور بات اس کا حصہ بناسکیں۔اس کے ساتھ ساتھ اب صارفین کسی وائس میسج کو چیٹ ونڈو سے باہر بھی سن سکیں گے۔

اب وائس میسج ایک لائن کی بجائے ویو فارم میں شو ہوں گے اور میسنجر کو یاد رہے گا کہ آپ نے پلے بیک کو کہاں پوز کیا اور ایپ سے باہر نکل کر واپس آنے پر بھی وہ میسج اسی جگہ سے دوبارہ پلے ہوگا تاکہ پورا میسج دوبارہ نہ سننا پڑے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved