وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےوزارت قانون کا اضافی چارج سنبھال لیا

2  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی چارج سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوادچودھری کو  اضافی قلمندان سونپنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چودھری نے اعلان کیا تھاکہ “وزیر قانون بننے کے بعد وہ سب سے پہلے شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کروائیں گے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے  فواد چودھری کے وزارت قانون سنبھالنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری اب وزیر قانون ہیں اگروہ بیرونی سازش کا حصہ بننے والی جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کی ہدایت کریں تو انہیں ڈی نوٹیفائی کردوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved