سپریم کورٹ میں دھمکی آمیز خط کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کےلیےدرخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیاجس کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، ساتھ ہی استدعا کی گئی کہ بیرونی سازش کی تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کا حکم دیا جائے،حساس اور ہنگامی نوعیت،آج ہی سماعت کی جائے۔
رخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بھی خط پر اپنا بھرپور ردعمل دے چکی ہے،خط کی تحقیقات کے لیے میمو گیٹ سکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے جو اعلی عدلیہ کے ججز پر مشتمل ہو۔ادھر صحافی عمران وسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست سینئر وکیل انور منصور خان اور اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ، انور منصور خان مختلف مقدمات میں عمران خان کے وکیل اور موجودہ حکومت کے اٹارنی جنرل بھی رہے ہیں۔