جہانگیر ترین گروپ کا حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان

2  اپریل‬‮  2022

جہانگیر ترین گروپ نے اپوزیشن کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی باضابطہ حمایت کر دی جس کے بعد حمزہ شہباز کا کا پلڑہ بھاری ہو گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے وزارت اعلیٰ کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے رکن سعید اکبر نوانی  کا کہنا ہے کہ ترین گروپ میں کسی بھی معاملے پر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہم جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد کھڑے ہیں اور ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ ترین گروپ صرف نون لیگ کو ووٹ دیگا ۔جہانگیر ترین گروپ کی حمایت سے متحدہ اپوزیشن کے 188 ارکان بنتے ہیں، جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب بننے کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7، 2 آزاد ارکان اور 14 ترین گروپ کے ملا کر مجموعی تعداد 188 ہو گئی ہے۔دوسری جانب چھینہ گروپ سمیت پی ٹی آئی کے 169 اور ق لیگ کے 10 ملا کر کل تعداد 179 ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved