وزیر اعلیٰ کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

2  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا، نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ کل ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس کی صدارت کی، جس کے بعد اجلاس میں مرحوم رکنِ اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی۔اسپیکر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 133 کے تحت وزیرِ اعلیٰ کا کل انتخاب ہو گا، جس کے لیے کاغذاتِ نامزدگی سیکریٹری اسمبلی سے آج شام 5 بجے تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کل تک اجلاس ملتوی کر دیا۔آج صبح پنجاب اسمبلی کی جانب سے آج کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول ہونے اور صوبائی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا یہ اجلاس ہوا تھا۔سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ایوان میں آمد کے بعد ایوان میں اپوزیشن اورحکومتی ارکان کی نعرے بازی سے ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved