تحریک عدم اعتماد، وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی تبدیل

2  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے پُر عزم ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اعتماد کا ووٹ دینے اسمبلی جائیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان خود بھی اسمبلی میں جائیں گے۔

حکومت نے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے، پہلے خبر تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے شیڈول قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ارکان کو جانے سے منع کردیا تھا، تاہم  اب فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبران کل قومی اسمبلی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے، جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved