وزیر اعظم کا پاک فوج کے حولے سے اہم بیان، نوجوانوں سے اہم مطالبہ کر دیا

2  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم نے  پاک فوج کے حولے سے اہم بیان  جاری کر دیا ، نوجوانوں سے اہم مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج پر کسی قسم کی تنقیدنہ کریں، پاک فوج نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے، پاک فوج کے خلاف عوام کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، بیرون سازش پاک فوج اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے۔

بعد ازاں لوگوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپنے ملک کے ساتھ غداری قبول نہیں کریں گے، غداروں کے حوالے سے قانونی ماہرین سے بات ہوئی ہے آج رات لیگل ایکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کریں گے۔

نہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں سازشیوں کے خلاف کیا کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، ہم نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، اسی طرح کل آپ دیکھیں گے میں ان کا مقابلہ کیسے کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف تو ہیں ہی غلام، یہ لوگ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف اگر ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مرجائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved