وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر کل ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر کل ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے، ایوان زیریں میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل ہوگی، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ارکان بھی کل قومی اسمبلی جائیں گے۔
وزیراعظم عدم اعتمادکا ووٹ جیتنےکے لیے پر عزم ہیں، پی ٹی آئی ارکان کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران اسمبلی نہ جانے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے تمام اراکین کو انفرادی طور پر خط ارسال کیا گیا تھا جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔