وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد سامنے آگئی

2  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کو دیےگئے عشائیے میں 140 ارکان شریک ہوئے۔

خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا ،عشائیے میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔

ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ لوگ مجھے خدا حافظ کر رہے ہیں جیسے ہم ہار رہے، مجھے تو فکر ہی نہیں کیونکہ ہم کل نہیں ہار رہے، جب تک آخری گیند نہیں پھینکی جاتی فیصلہ نہیں ہوسکتا،  ذہن میں نہ ڈالیں کہ کل کیا فیصلہ ہوگا، آپ کا کپتان ماہر ہے اور کوئی پتہ نہیں کل کیا کر جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سازش کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے، 35 سال سے چند لیڈر ملک کو لوٹ رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved