وزیر اعظم عمران خان نے اراکین پارلیمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ لوگ مجھے خدا حافظ کر رہے ہیں جیسے ہم ہار رہے ہیں، مجھے تو فکر ہی نہیں کیونکہ ہم کل نہیں ہار رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اراکین پارلیمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ لوگ مجھے خدا حافظ کر رہے ہیں جیسے ہم ہار رہے ہیں، مجھے تو فکر ہی نہیں کیونکہ ہم کل نہیں ہار رہے۔‘ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک آخری گیند نہیں پھینکا جاتا فیصلہ نہیں ہوسکتا، ذہن میں نہ ڈالیں کہ کل کیا فیصلہ ہوگا، آپ کا کپتان ماہر ہے اور کوئی پتہ نہیں کل کیا کر جائے، لوگوں کو سازش کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے، 35 سال سے چند لیڈر ملک کو لوٹ رہے، امریکا کا نام کھل کر لیتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کیلئے اسٹیج پر آئے تو یہ کہہ کر اپنی بات شروع کی کہ ماحول اتنا سنجیدہ کیوں ہے، نہ کوئی تالیاں نہ بات کر رہا ہے۔
وزیراعظم کی بات سن کر سکوت ٹوٹ گیا اور پھر سب نے تالیاں بجائیں۔