تحریک عدم اعتماد،قومی اسمبلی کےکل کےاجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری

2  اپریل‬‮  2022

قومی اسمبلی کےکل کےاجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قائد حذب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ کی جائےگی۔

وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پرووٹنگ ایجنڈےمیں شامل ہے۔ اس قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پرعدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھوچکے لہٰذا وزیراعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved