کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

2  اپریل‬‮  2022

کراچی میں موسم کیسا رہے گا،محکمہ موسمیات نے بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں کمی آنے کی پیشین گوئی کی ہے،کراچی میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں گرم اور خشک موسم کل تک برقرار رہنےکا امکان ہے تاہم شہر میں کل سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہےکہ کراچی میں کل زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنےکا امکان ہے تاہم سندھ کے باقی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا، جہاں درجہ حرارت 43 سے45 سینٹی گریڈکے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved