سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیس آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

2  اپریل‬‮  2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ 29 مارچ کو بھی خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved