وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انٹرویو میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کے متعلق گفتگو کی ہے۔
نجی چینل کیساتھ انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطہ نہیں ہے، وہ جو بھی کریں، وہ ان کے اوپر ہے، ان کا اپنا فیصلہ ہے وہ جو مرضی کریں، آپ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ بھگتنا پڑتا ہے۔
انہوں نے (ن) لیگ قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ سوائے سریف کے نام پہ 35 سال میں کسی میں اتنی صلاحیت پیدا نہیں ہوئی کہ وہ وزیراعلیٰ بن جائے۔ مزید کہاکہ چلیں اگر وزارت عظمیٰ شریف فیملی رکھ رہی ہے، وزارت اعلیٰ تو کوئی اور لے لے، لیکن انہیں کوئی شرم نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب شریفوں کے ہاتھ میں جانے سے بہتر ہے چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ ہوں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہوگی۔