پاکستان کی سیاسی تاریخ کا بڑا دن، وزیر اعظم کی قسمت ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی کرسی کا فیصلہ آج ہوگا

3  اپریل‬‮  2022

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا، جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی اور حمزہ شہبازمیں  آج  بڑی  جنگ  ہونے جا رہی ہے۔ پنجاب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے  پنجاب اسمبلی کا  فیصلہ کن اجلاس ساڑھے 11بجے ہوگا۔اسپیکر پرویز الٰہی خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے  انہوں نے اجلاس کیلئے  اپنے اختیارات  ڈپٹی اسپیکر کو سونپ دیے ہیں۔ادھر مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کا متحدہ اپوزیشن سمیت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں عشائیہ دیا ہے۔ لیکی ارکان اسمبلی ،پیپلز پارٹی ،ترین گروپ ،اسد کھوکھر اورعلیم گروپ سمیت آزاد ارکان اسمبلی  نے شرکت کی ۔  عشائیہ میں دوسو ایک ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس صبح گیارہ بجے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا، جس میں قائد حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے میں کارروائی میں عدم اعتماد پر ووٹنگ شامل ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور خصوصا ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شہر اقتدار میں دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ کردی گئی ہے، علاوہ ازیں میٹرو بس سروس کو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved