پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے گیا ہے۔ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر پنجاب کو اہم شخصیات کی شکایت پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے، اہم شخصیات نے وزیراعظم کو بتایا کہ پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں وہ تعاون نہیں کررہے اور ارکان سے رابطے بھی نہیں کررہے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہوگی، جس کے ذریعے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہوگی۔