عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے ارکان اسمبلی کو روکنے کی خبروں پر وزیراعظم آفس کا ردعمل سامنے آگیا

3  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم آفس کے ترجمان نے عدم اعتماد سے متعلق میڈیا پر چلنے والے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی جائے گی۔

وزیراعظم آفس اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ایسی یک طرفہ پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کرتا ہے، وزیراعظم جمہوری عمل پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کے مخالف ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلےکی ہدایات نہیں دی گئی ہیں،پارلیمنٹیرین کی قومی اسمبلی آمد کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے اسمبلی سیشن کے لئے بھرپور سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved