وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد، ڈی جی آئی ایس پی آرکا موقف سامنے آگیا

3  اپریل‬‮  2022

وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد مستردہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آرکا موقف سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ کیا آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل تھی؟
اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے دو ٹوک جواب دیا ایبسولیوٹلی ناٹ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز فوری طور پر منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی جس کے خلاف اپوزیشن نے قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved