وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد اپنی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کر دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دینے کے بعد مسترد قرار دیتے ہوئے اپنے فیس بل اکاونٹ سے ہنستے ہوئے معنی خیز تصویر شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تصویر میں کوئی کیپشن نہیں لکھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں وزیراعظم عمران کا کہنا تھا کہ کل سب کو سرپرائز دوں گا، قوم انجوائے کرے گی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دی ہیں۔