سابق وزیر داخلہ شیخ نے بتا دیا کہ عمران خان مزیدکتنے دن وزیراعظم رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر ہوں گے اور اپوزیشن کو خوش ہونا چاہیے کہ ان کی بغیر ووٹنگ الیکشن کی بات مانی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے اور میرا خیال ہے عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے۔
شیخ رشید کاکہناتھا کہ میں یہی کہہ رہا تھا مسئلے کا حل الیکشن ہی ہے۔
یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔
صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز فوری طور پر منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی جس کے خلاف اپوزیشن نے قانونی آپشن استعمال کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔