پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عمران خان کو دھوکہ دے رہے تھے، اس لئے انہیں عہدے سے برطرف کیاگیا۔
آج پنجاب اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قوم کو اس ہیجانی کیفیت سے چھٹکارا مل جائے گا، اور میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کا چہرہ سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط پر نیشنل سکیورٹی کونسل نے بھی احتجاج کیا، ہم پاکستان کو کسی ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تاریخ میں لکھا جائے گا چیری بلاسم اور مقصود چپڑاسی والے کو خط دکھایا تو اس نے بھی پاکستان کا ساتھ نہ دیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب پارٹی ڈسلپن کے مطابق نہیں چلےاس لئے برطرف کئے گئے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب کے وزیراعظم سے بھی اختلافات چل رہے تھے، اس سلسلے میں وہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے ناراض ہو کر پی ایم ہاؤس سے واپس آگئے تھے، علاوہ ازیں حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو بھی ان پر شدید تحفطات تھے، اور بوض حلقوں کی جانب سے گورنر پنجاب پر حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا بھی الزام تھا۔