اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے سماجی رابطے کی سائٹ پر کہا کہ اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔
اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ھوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ اپنی انا کو ملک و قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 3, 2022
یاد رہے کہ اسمبلی میں جو ہوا اسکا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیاہے، سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس مھمد علی مظہر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا، اسکے علاوہ چیف جسٹس نے کہا تمام پارٹیز امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنائیں،تمام ادارے کوئی غیر قانونی اقدامات نہ اٹھائیں اسکے بعد یہ سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔