آج قومی اسمبلی میں جو ہوا اسکا سپریم کورٹ نے نوٹس لینے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں جو ہوا اسکا سپریم کورٹ نے نوٹس لینے کا فیصلہ لے لیاہے، سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت میں انہوں نے کہا کہ پبلک آرڈر کو برقرار رکھا جائے، تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتی ادارے اس صورتحال کا فائدہ نہیں اٹھائیں گے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ رمضان شریف ہے، سماعت کو لٹکانا نہیں چاہتے، پاکستان پیپلز پارٹی کی درخواست مقرر کی جائے اور از خود نوٹس میں تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کیا جائے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا، اسکے علاوہ چیف جسٹس نے کہا تمام پارٹیز امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنائیں،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو پارٹی بنا لیتے ہیں ،تمام ادارے کوئی غیر قانونی اقدامات نہ اٹھائیں اسکے بعد یہ سماعت کل تک ملتوی کی گئی ہے۔