نئےگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدےکا حلف اٹھالیا

3  اپریل‬‮  2022

تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنرپنجاب اپنے عہدےکا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور  آئی جی پنجاب سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔

خیال رہےکہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری محمد سرور کی جگہ گورنرپنجاب مقرر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب کو اہم شخصیات کی شکایت پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے، اہم  شخصیات نے وزیراعظم کو بتایا کہ پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں وہ تعاون نہیں کررہے اور ارکان سے رابطے بھی نہیں کررہے۔

دوسری جانب  پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہوگی، جس کے ذریعے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ  نئے وزیراعلی کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج کے اجلاس میں ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved