سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک اور عالمی سازش کا انکشاف کر دیا

3  اپریل‬‮  2022

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اگر کوئی عالمی سازش ہے تو وہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے پر ایک طرف عمران خان تھے اور دوسری طرف پوری تحریک انصاف تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے سمیت شاہ محمود قریشی، علیم خان وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، فواد چوہدری بھی وزیر اعلیٰ بن سکتے تھے، لیکن دوسری جانب اکیلے عمران خان نے فیصلہ کیا کہ صرف عثمان بزدار ہی نیا پاکستان بنا سکتا ہے، اس فیصلے کے باوجود ہم نے اپنے جذبات پر کنٹرول کیا۔ مزید کہا کہ پنجاب میں ہر 3 ماہ بعد آئی جی، چیف سیکرٹری بدلے جاتے رہے، ملازمتیں بکتی رہیں، ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا کہ پیسے دے کر اے سی اور ڈی سی لگائے جا رہے ہوں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ اس فیصلے پر ایک طرف عمران خان تھے اور دوسری طرف پوری تحریک انصاف تھی، میں آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی عالمی سازش ہے تو سب سے بڑی سازش عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانا تھی۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا کر عمر چیمہ کو گورنر پنجاب مقرر کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved