کانگو امن مشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد – (اے پی پی): بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے اتوار کو چکلالہ گیریژن میں جمہوریہ کانگوکیلئے اقوام متحدہ کے امن مشن کے ہیلی کاپٹرحادثہ میں شہیدہونے والے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نمازجنازہ میں حاضرسروس وریٹائرڈ اہلکاروں اورشہداءکے لواحقین نے شرکت کی۔