عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے، صدر نے اعلامیہ جاری کردیا

4  اپریل‬‮  2022

صدر مملکت کی جانب سے ایوانِ صدر کے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان بطور نگران وزیر اعظم اپنا کام جاری رکھیں گے۔

قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔تاہم اب صدر پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق  عمران احمد خان نیازی، نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت اپنا کام جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved