سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات پرگفتگو سے پہلےکسی عقلمند سے مشورہ کرلیاکریں ۔
نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں https://t.co/DIGSKBAY87
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2022
انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہوگا، ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔
اس سے قبل بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لئے بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گے کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کا حصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے؟بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ دفتر خارجہ یا وزارت دفاع سات سے 27 مارچ کے درمیان بیرونی سازش کے حوالے سے سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتے ہیں؟ یقینا اس سطح کی سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری اپنی انٹیلجنس ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔