وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد شہباز گل نے اسلام آباد میں ہفتے بھر کیلئے جشن منانے کے متعلق ٹوئٹ کی تھی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کل شام بعد از افطار، بلو ایریا اسلام آباد نزد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اجتماع منعقد کر رہی ہے۔ یہ اجتماع اگلا پورا ہفتہ ہر شام بعد از افطار ہوا کرے گا۔ عوام سے التماس ہے کہ وہ اس میں بھرپور شرکت فرمائیں۔ فیملیز اور خواتین کیلئے سیکیورٹی کا خصوصی انتظام ہو گا۔
کل شام بعد از افطار ۔ بلو ایریا اسلام آباد نزد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اجتماع منعقد کر رہی ہے۔ یہ اجتماع اگلا پورا ہفتہ ہر شام بعد از افطار ہوا کرے گا۔ عوام سے التماس ہے کہ وہ اس میں بھرپور شرکت فرمائیں۔ فیملیز اور خواتین کے لئیے سکیورٹی کا خصوصی انتظام ہو گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 3, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کی صورت میں غیر ملکی سازش ناکام ہونے پر اسلام آباد کے ڈی چوک میں افطار کے بعدہفتے بھر کیلئے جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنماء پیپلز پارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ اپنی حکومت کے جانے کا جشن ایک ہفتے تک منائیں گے، قوم یوتھ سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔
قوم یوتھ سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔ اپنی حکومت جانے کا جشن ایک ہفتہ تک منائیں گے ! https://t.co/aENCXQOWg8
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) April 4, 2022