قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد حکومت کی تبدیلی پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بننےکے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، پاکستان میں نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا ہےکہ اس کا پاکستان کیلئے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کیلئے پرعزم ہیں۔