علیم خان کی پریس کانفرنس پر شہباز گل کا موقف سامنے آگیا

4  اپریل‬‮  2022

علیم خان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ علیم خان کے لگائے گئے الزامات اورغم و غصہ پر دکھ ہوا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علیم خان کو جواب دیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیت کے وقت علیم خان نے کوئی شرط نہیں رکھی تھی، علیم خان یہ باتیں اس وقت کرتے جب وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منشور اور علیم خان کے کاروبار میں کئی مواقع پر ٹکراؤ پیدا ہورہا تھا، علیم خان کو ملنے والا ووٹ عمران خان کی امانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف الزامات کے اگر ثبوت تھے تو پہلے دینے چاہیے تھے، علیم خان کو پینڈورا پیپرز میں 14، 15 ارب روپے کا جواب دینا ہوگا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ علیم خان کے اگر مقاصد پورے نہیں ہو سکے تو وہ الزام تراشی نہ کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved