پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور منتخب رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منتخب رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئی ہیں، جس کا انہوں نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں عظمیٰ کاردار نے کہا کہ عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دکھی ہوں، عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں، جہانگیر ترین جس پارٹی میں بھی جائیں میں ان کے ساتھ رہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان سے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعود احمد بھی قیادت سے اختلافات کے باعث اپنی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔