غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے معاملے پر آصف علی زرداری کا اسٹیبلشمنٹ سے بڑا مطالبہ

4  اپریل‬‮  2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اس دفعہ ایک خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کے عسکری ارکان خط کے معاملے سے مطمئن تھے، اسٹیبلشمنٹ اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ عمران خان خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے، قومی سلامتی کونسل کے ارکان کہہ چکے ہیں کہ بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے، عمران خان ہر دن  سیکیورٹی کونسل  کے  عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سیکیورٹی کےجو  عسکری ممبران  تھے وہ  اس کی وضاحت کریں  اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ خط کے بارے میں نیشنل سکیورٹی کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان کمیٹی کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے لہٰذا جو سکیورٹی کمیٹی کے عسکری ممبران تھے وہ اس کی وضاحت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔

آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہٰذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب تحریک عدم اعتماد کا نہیں رہا، اب ملکی سلامتی کا ہے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ، اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہٰذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے، نہ ہی یہ معاملہ تحریک عدم اعتماد کا رہا ہے ، یہ معاملہ اب ملکی سلامتی کا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved