غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے، گورنر سندھ

4  اپریل‬‮  2022

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے سے سابق وفاقی وزرا اسد عمر، شیریں مزاری، سینیٹر فیصل جاوید اور مراد سعید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں جو لوگ جمع ہوئے ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، لوٹے اور ضمیرفروش اپنے محلوں و گلیوں میں ذلیل ہوں گے۔

عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قوم کو غلامی سے نکالنے کے لیے عمران خان کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں ہم سب ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ترکی میں لوگ جمع ہو کر عمران خان کی زندگی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved