تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روزاسپیکر قومی اسمبلی اجلاس میں کیوں نہ آئے، وجہ سامنے آ گئی

4  اپریل‬‮  2022

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اتوار کے روز قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

نجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے،  انہوں نے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ سے متعلق پارٹی قیادت سےتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم نے اسپیکرکو قائل کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اس قیصر نے وزیراعظم کی قانونی ٹیم کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا، اور قانونی ٹیم بھی انہیں قائل نہ کر سکی۔

نجی جریدے کے مطابق اسد قیصر کےقریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ  آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے فیصلے سے اتفاق نہ کرنے کے  باعث اسد قیصر اتوار کے روز اسمبلی نہیں گئے۔

نجی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے متعلق اس قیصر سے ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا، لیکن انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ 3 اپریل کو اتوار کے روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved