پی آئی اے نے کاک پٹ عملے پر روزے کی حالت میں پرواز آپریٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی

4  اپریل‬‮  2022

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز(پی آئی اے) نے پروازوں پرتعینات کاک پٹ عملے کی روزے کی حالت میں پرواز آپریٹ کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سیفٹی بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ دوران پرواز کیبن کریو (کاک پٹ عملہ) پروازوں کواڑانے سے گریز کریں۔ سیفٹی بلیٹن کے مطابق یہ پابندی طبی وجوہات کی بنا پرعائد کی گئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزہ نہ چھوڑ پانے والے فضائی عملے کو درکار مدت کی چھٹی دی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ احکامات بین الاقوامی قوانین کو مدنظررکھتے ہوئے جاری کئےگئے ہیں، روزے کے حامل کپتان پروازآپریٹ کرنے کے بجائے رخصت بھی لے سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved