پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چوہدری شجاعت حسین نے خاموشی توڑ دی

5  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ پاکستان کا آئین سب سے سپریم ہے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سےبالاحکم جاری نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی، سب آئین کےتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ملک کی سیاسی صورت حال پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی قسم کے ماورائے آئین اقدام سے روک دیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے  مسترد کیے جانے کے بعد کی سیاسی صورتحال پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved