عام انتخابات نہ کرانے کی خبروں پر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وضاحت پیش کر دی

5  اپریل‬‮  2022

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ 3 ماہ میں عام انتخابات کے حوالے سے چلنے والے خبریں بےبنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی سندھ، بلوچستان، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے اور عام انتخابات کے اعلان کی صورت میں بلدیاتی انتخابات منسوخ مرنے پڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے ادارہ ہر وقت تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، ادارے نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس بلایا ہے اور ہونے والے اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved