پاکستان میں مداخلت، عمران خان کا امریکہ سے بڑا مطالبہ

23  مئی‬‮  2022

سابق وزیر اعظم عمران خان نےتحریک انصاف کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانےکی سازش  کرنے والے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لوکو عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ کیا ہے۔

 امریکی  نشریاتی ادارے کیساتھ  انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ نے7مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی، امریکی نائب وزیر خارجہ نےکہا کہ ہماری حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے، اس پر عمران خان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس  نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کاکہنا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ میری پارٹی کے بیک بینچر سے رابطےمیں تھا، امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان کے معاملات میں کھلی دخل اندازی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غیر مقبول حکومت آتی ہے تو لوگوں کا غصہ امریکہ کی طرف جاتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ سے میرے اچھے تعلقات تھے، بائیڈن کے آتے ہی اور افغان انخلا کے باعث امریکی انتظامیہ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved