6 ارب ڈالرز کے منجمد ایرانی فنڈز کی منتقلی پر امریکی پابندیاں ختم

12  ستمبر‬‮  2023

امریکا نے 6 ارب ڈالرز کے منجمد ایرانی فنڈز کی منتقلی پر پابندیاں ختم کر دیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی دستاویز میں تصدیق کی گئی ہے کہ منجمد ایرانی فنڈز جنوبی کوریا سے قطر منتقل کیے جائیں گے۔

امریکا اور ایران کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہونے پر بھی پابندیاں ختم کر دی گئیں۔
معاہدے کے تحت 5 امریکی اور 5 ایرانی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ اقدام امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد میں قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved