افغان بارڈر سے طالبان کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 16 طالبان ہلاک، 27 زخمی، دو ٹینک تباہ

10  ستمبر‬‮  2024

افغان سرحد سے طالبان کی پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ سے اب تک 16 طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ ہوگئے۔

نجی جریدے کی رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ شروع کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بِلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ افغان سائڈ سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا، پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں اور اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 27 زخمی ہو چکے ہیں جب کہ افغان طالبان کے دو ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved