اسلام مخالف ڈچ سیاست دان کے قتل کا فتویٰ، نیدرلینڈز کی عدالت نے سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنا دی

10  ستمبر‬‮  2024

نیدرلینڈز کی عدالت نے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے پر حافظ سعد رضوی اور مولانا اشرف جلالی کو سزا سنا دی۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو 4 سال اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائد مولانا اشرف جلالی کو 14 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے اسلام مخالف ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز کے قتل کے اکسانے پر پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو بھی 12 سال کی سزا سنا چکی ہے۔

خالد لطیف نے 2018 میں اپنی ایک ویڈیو میں گیرٹ وائلڈرز کے قتل کرنے والے کو 23 ہزار ڈالر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

عدالت نے ان تینوں پاکستانیوں پر ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا اور سزا سنائی۔

ڈچ حکومت نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا تھا کہ تینوں پاکستانیوں کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان سے درخواست کی گئیں مگر کوئی جواب نہیں آیا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان قانونی معاونت اور مطلوب ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔

ڈچ سیاست دان گیرٹ وائلڈرز نے 2018 میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا تھا، جس کے بعد گیرٹ نے مقابلہ منسوخ کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved