پی پی کی ترین گروپ سے ملاقات، ن لیگ کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے حمایت مانگ لی

1  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی وفد نے مسلم لیگ ن کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے ترین گروپ کو یقین دہانی کرائی کہ پی پی ہرطرح کی گارنٹی دینےکو تیار ہے، ترین گروپ نے ملاقات میں متحدہ اپوزیشن سے وزارت اعلیٰ مانگ لی۔ اس حوالے سے ندیم افضل چن کا کہناتھاکہ ہم نے ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات سے متعلق ن لیگ کوآگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن اور متحدہ اپوزیشن نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے اور نواز شریف نے حتمی منظوری بھی دے دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved