قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے متعلق اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں، خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہرعوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہوں گی۔
پاکستان کے قیام کو ۷۴ سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ ۷۴ سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 31, 2022
یاد رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل کو ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے استعفے سے دوٹوک انکار کر دیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے نکلنے کی صورت میں جلد الیکشن کراوں گا، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی پانی کا پانی ہو جائے۔