جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا، مسلم لیگ ن

2  اپریل‬‮  2022

جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار حمزہ شہباز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن کے رہ نما اسحٰق ڈار سے لندن میں طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاست کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ن لیگ کے سینئر رہنما اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ جہانگیز ترین سے بات چیت کا آخری راؤنڈ نتیجہ خیز رہا۔ اس بات پر اتفاق کرلیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کرنے پر ہم جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کی شکر گزار ہیں۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رکن عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے 16 ایم پی ایز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔خیال رہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ انشاء اللہ ووٹنگ کے روز کامیابی حاصل کریں گے۔
سینئر سیاستدان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پہلے بھی دل جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved